Catholics in Pakistan
Knowing Your Faith

راکھ کا بدھ اور اس کی رُوحانیت 

مسیحی روزوں کا آغاز راکھ کے بدھ سے ہوتا ہے۔ روزوں کا آغاز بدھ کے روز پیشانی پر راکھ لگانے سے ہوتا ہے۔ اِس لئے یہ راکھ کا بدھ کہلاتا ہے۔




لطّوریائی رسم کاہن ایمانداروں کی پیشانی پر صلیب بناتے ہوئے راکھ لگاتا ہے اور ہر ایک کی پیشانی پر راکھ سے صلیب کا نشان بناتے ہوئے کہتا ہے “اے انسان یاد رکھ تُو خاک ہے اور خاک میں پھر لوٹے گا” (تکوین ۱۹:۳)۔ راکھ مجازی معنوں میں انسانی کی ثباتی کی علامت ہے۔ نیز یہ پشیمانی اور توبہ کی علامت ہے۔ راکھ لگانا گناہوں پر پشیمان ہونے اور توبہ کا نشان ہے۔ 

جب کاہن پاک ماس کے بعد پیشانی پر صلیب بناتے ہوئے راکھ لگاتا ہے۔ تو اِسے فوراً مٹانا نہیں چاہیئے۔ کچھ لوگ جب پاک ماس کے بعد گرجاگھر سے باہر نکلتے ہی اپنی پیشانی سے راکھ کا نشان صاف کر دیتے ہیں کہ کہیں لوگ اُن کی پیشانی پر لگی ہوئی راکھ نہ دیکھ لیں۔ یاد رکھیں یہ ہمارے ایمان کی گواہی بھی ہے۔ اسے خود بخود مٹنے دیں۔ ارادی طور پر اس کو مٹانے کی کوشش نہ کریں۔

بشکریہ: پاکستان کیتھولک بشپس کمیشن فار کیٹیکٹس


Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *