Catholics in Pakistan
Knowing Your Faith

کھجوروں کا اتوار | عبادتی ترتیب اور لطوریا

کھجوروں کا اتوار

١: کھجوروں کے اتوار کو ابنِ اِنسان بیت المقدّس میں داخل ہوتا ہے تاکہ پاشکائی بھید مکمل کیا جائے۔ آج ہر قداّس کے موقع پر یہ بات یاد کی جاتی ہے، یا تو قداّس عالیہ سے پیشتر پر تکلف داخلے کے جلوس کی شکل میں یا باقی عبادتوں سے پہلے داخلے کی خاص رسم کے ساتھ۔




مسیح خداوند کا بیت المقدس میں داخل ہونا

(رسم کی پہلی شکل: جلوس)

٢: جماعت گرجے سے باہر کسی خاص جگہ میں اکٹھی ہوتی ہے۔ لوگوں کے ہاتھوں میں کھجور کی ٹہنیاں ہوں۔

٣: کاہن سرخ رنگ کے رسمی ملبوسات پہنے ہوئے خادموں سمیت تشریف لاتا ہے۔

٤: کوئی مناسب گیت گایا جاتا ہے۔

٥: کاہن عرض سلام کے بعد جماعت سے مُخاطب ہوتا ہے۔

٦: اِن باتوں کے بعد کاہن ہاتھ جوڑ کر دُعا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: صلیب کے چودہ مقامات کا آغاز کیسے ہوا؟

٧:  اس کے بعد اِنجیل مقدّس کی تلاوت ہوتی ہے۔

٨:  تلاوت کے بعد مختصر نصیحت کی جاسکتی ہے۔ اس کے بعد جلوس گرجا کی طرف جاتا ہے جہاں قداّس کی رسمیں ادا ہونگی۔ جلوس میں شرکت کی دعوت چند الفاظ میں دی جاتی ہے مثلاً

٩:  جلوس کی ترتیب یہ ہے

١:  بخور بردار۔

٢:  صلیب بردار بمع شمع بردار خادم

٣:  کاہن خادموں سمیت

٤:  اہلِ جماعت ٹہنیاں ہاتھ میں لیے ہوئے ۔ گرجا کی طرف جاتے وقت گیت گایا جائے

١٠: جب جلوس گرجا میں داخل ہوتا ہے تو داخلے کا گیت گایا جائے۔

١١:  کاہن الطار کے سامنے سجدہ کر کے اُسے لوبان چڑھاتا ہے اور اپنی نشست کی طرف جا کر دعا کے ساتھ قداّس کی رسمیں شروع کرتا ہے۔




(دوسری شکل: پرتکلف داخلہ)

١٢:  جہاں جلُوس کا گرجے سے باہر شروع ہونا ناممکن ہے ، وہاں قداّس عالیہ سے پہلے داخلے کی پرتکلف رسم اداء کی جا سکتی ہے۔

١٣:  مومنین ہاتھوں میں کھجور کی ٹہنیاں اٹھائے گرجا کے اندر فراہم ہوتے ہیں۔ کاہن خادموں اور چند مومنین سمیت داخل ہوتا ہے اور مناسب جگہ میں حسبِ بالا رسم 4 تا 7 اداء کی جاتی ہے۔

١٤:  اِنجیل کی تلاوت کے بعد کاہن خادموں سمیت الطار کی طرف جاتا ہے اور گیت گایا جاتا ہے۔

١٥: کاہن الطار کے سامنے سجدہ کر کے (اُسے لوبان چڑھاتا ہے اور ) اپنی نشست کی طرف جا کر دُعا کے ساتھ قداس کی رسمیں شروع کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: پام سنڈے، کھجور کے پتوں سے بنی 20 حیرت انگیز چیزیں

(تیسری شکل : داخلے کی سادہ رسم)

١٦: باقی مواقع پر کاہن الطار کی طرف جاتا ہے اور گیت گایا جاتا ہے (اگر مومنین کافی تعداد میں حاضر ہوئے تو حسب بالا پرتکلف رسم ادا کی جاسکتی ہے 15 تا 16)

١٧: کاہن الطار کے سامنے آکر سجدہ کرتا ہے اور اپنی نشست کی طرف جاتا ہے ، وہ جماعت کو خوش آمدید کہہ کر جماعتی دعا کے ساتھ قداس کی رسمیں شروع کرتا ہے۔

١٨:  جہاں کسی بھی طریقے سے جلوس یا پرتکلف داخلے کا ہونا امکان سے باہر ہے۔ وہاں مسیح کی تشریف آوری اور اذیت کے موضوع پر یا تو سنیچر کی شام کو یا اِتوار کے کسی مناسب وقت عبادت کلام عمل میں لائی جائے۔

قداس

١٩:  جلوس یا پرتکلف داخلے کے بعد کاہن جماعتی دُعا کے ساتھ قداّس کی رسمیں شروع کرتا ہے ۔ داخلے کی سادہ رسم کے بعد جماعتی دعا سے پہلے عرض سلام جگہ پاتی ہے۔

٢٠:  جماعتی دُعا۔

٢١:  ہمارے خُداوند مسیح کی اذیت کا ذکر ہوتا ہے۔ اس کیلئے نہ شمع اور نہ لوبان ھی لایا جاتا اور نہ ہی اس کے شروع میں عرض سلام یا صلیب کا نشان جگہ پاتا ہے

ہے۔ (تلاوت کرنے والا شماس ہو تو برکت مانگے)

٢٢:  مختصر وعظ کیا جا سکتا ہے۔ عقیدہ کہا جاتا ہے۔

ڈالیوں پر برکت اور عبادتی جلوس

مقدّس یوحنا: 12: 12-16
مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام سے آتا ہے

Print Friendly, PDF & Email

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *