Catholics in Pakistan
Knowing Your Faith

صلیب کے چودہ مقامات کا آغاز کیسے ہوا؟

روزوں کے چالیس ایام ایسٹر سے پہلے توبہ اور تبدیلی کے ایام ہیں جو روحانی تیاری کا موقعہ فراہم کرتے ہیں۔ ہر جمعہ کو سہ پہر تین بجے گرجا گھروں میں صلیب کے چودہ مقامات کی عبادت ہوتی ہے۔



جس میں صلیب کی راہ میں پیش آنے والے خاص واقعات کو یاد کیا جاتا ہے ۔ اور اپنے گناہوں پر پشیمان ہوتے ہوئے خُداوند یسوع مسیح کی تعلیم کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا عہد کیا جاتا ہے ۔ صلیب کے چودہ مقامات پنطوس پیلاطس کے قلعے سے کوہ کلوری کی راہ پر پیش آنے والے واقعات کے مناظر کو پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: راکھ کا بدھ اور اس کی رُوحانیت 

مزید پڑھیں: مسیحی روزہ کیا ہے؟ یہ کب، کیوں اور کیسے رکھنا چاہیے؟

خداوند یسوع مسیح کے مصلوب کئے جانے کے تھوڑا عرصہ بعد پاک ہفتہ کے دوران مسیحی زائرین نے یروشلیم میں اُس پر زیارت کے لئے جانا شروع کر دیا جس پر خُداوند یسوع مسیح صلیب اُٹھا کر کوہ کلوری تک گئے تھے۔ اور اپنی عقیدت کا اظہار شروع کر دیا۔ اس راہ کو لاطینی میں دیا ڈلوروزا (Via Dolorosa) یعنی “غم کی راہ” کہا جاتا تھا۔ چونکہ سب مسیحی یروشلیم مقامات مقدسہ کی زیارت کے لئے نہیں جاسکتے تھے۔

اس لئے مقامی گرجا گھروں میں صلیب کے چودہ مقامات کی تصویریں لگائی جانے لگیں۔ یہ مناظر ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر لگائے جاتے تھے۔ ہر منظر پر رک کر مسیحی تصویر میں دکھائے جانے والے منظر پر غور کرتے اور دُعا کرتے تھے۔ اور اس طرح صلیب کی راہ میں چودہ خاص واقعات پر گیان و دھیان کیا جانے لگے۔ اب یہ دستور نہ صرف کاتھولک کلیسیا بلکہ تمام بڑی کلیسیاؤں میں پایا جاتا ہے ۔ اور روزوں کے دوران ہر جمعہ کو چودہ مقامات کی عبادت ہوتی ہے۔ اس دن مسیحی روزہ رکھتے اور اس عبادت میں شریک ہوتے ہیں۔



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

× How can we help you?